ہمیشہ تربیت ناقص نہیں ہوتی

Poet: نوشین فاطمہ By: nosheen fatima abdulhaqq, Multan

تو تم اب دل کے کہنے پر چلو گے کیا؟
مروت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

ہمیشہ تربیت ناقص نہیں ہوتی
وراثت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

نہیں اس عشق کا موجب تمھارا حسن
ضرورت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

کرو گے عشق تو صحرا نوردی بھی
روایت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

سبب مت ڈھونڈ اس تقلید کا ناداں
عقیدت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

تمھارے خواب پیارے ہیں مگر نوشی
حقیقت بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے

Rate it:
Views: 492
15 Nov, 2017