ہر پل تجھےپانے کی آرزو کرتاہوں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہر پل تجھے پانے کی آرزو کرتا ہوں
فقط صرف تیری جستجوکرتاہوں

جب کبھی تجھ سےبات نہیں ہوتی
پھرتیری تصویرسےگفتگو کرتاہوں

تیری فرقت میں راتوں کورورو کر
اپنی آنکھوں کولہولہوکرتاہوں

اک پیار ہی تو مانگا ہے تم سے
میں کب آرزوئےرنگ وبوکرتاہوں

Rate it:
Views: 611
27 Sep, 2015