ہر طرف ظلم و قہر ہے اب تک
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanہر طرف ظلم وقہر ہے اب تک
اک قیامت میں دہر ہے اب تک
زندگی ریگزار ہے کب سے
اور آنکھوں میں بحر ہے اب تک
جانے والے تو جا چکے لیکن
سوگ میں سارا شہر ہے اب تک
تلخیان ہیں حلا وتوں کی جگہ
میرے نغموں میں زہر ہے اب تک
راہ میں سائیباں نہیں ہے مگر
ایک جلتی دوپہر ہے اب تک
More Life Poetry






