ہر تمنّا سے پیارا چہرہ میری جان کا

Poet: عامر ثقلین By: عامر ثقلین , Arifwala

ہر تمنّا سے ہے پیارا چہرہ میری جان کا
کھلتے پھولوں سا نظارہ اس کی ہے مسکان کا

حسن اس کا با حیا ہے با مروت با وفا
جس کے ماتھے پر نا آیا بل کبھی شیطان کا

آپ کی یادیں سجانا دل میں بھی شام و سحر
اس سے بڑھ کر پیار کرنا جتنا ہو انسان کا

میں بھی تم سے ملنے آؤں چاندنی راتیں ہوں جب
کیا بھروسہ زندگی کا ٹھہرے یاں مہمان کا

مجھ سے عامر پیار تیرا باوفا ہے یا نہیں
ہاں مگر میرا یہ دل ہے تیری ہی پہچان کا

Rate it:
Views: 1658
15 Mar, 2022