ہر التجا میں تم ہی تم
Poet: Muhammad Athar Tahir By: Athar Tahir, Haroonabadمیری ہر التجا میں تم ہی تم
میری ہر دعا تیرے نام ہے
تمہیں سوچنا تمہیں ڈھونڈنا
یہی مشغلہ ہے یہی کام ہے
میرے روز و شب میں تو ہی تو
تو ہی خواب و خیال میں روبرو
میرے عشق کا یہ مزاج ہے
تیرا ذہن و دل میں قیام ہے
More Love / Romantic Poetry






