ہجوم غم جاوداں ہو رہا ہے
Poet: عالی گوپالوری By: مصدق رفیق, Karachiہجوم غم جاوداں ہو رہا ہے
مرے صبر کا امتحاں ہو رہا ہے
فسانہ ترے عشق کا کہہ رہا ہوں
زمانہ مرا ہم زباں ہو رہا ہے
بس اک میرے ہی آشیاں کی خلش سے
جسے دیکھیے باغباں ہو رہا ہے
نہ ڈوبے کہیں آرزوؤں کی کشتی
مرا بحر غم پھر رواں ہو رہا ہے
ذرا باغباں ہو گیا ہے جو غافل
ہر اک پھول اک آشیاں ہو رہا ہے
تری راہ میں کارواں زندگی کا
غبار پس کارواں ہو رہا ہے
نشیمن کے تنکوں سے پھوٹے ہیں غنچے
مرا آشیاں گلستاں ہو رہا ہے
More Sad Poetry






