گردشءوقت کے سائے

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

تیری محبت کے سر سبز جزدان میں
بوسیدہ مگر انمٹ یادوں کے صحیفے
سمیٹے
نوید ء فردا کی ندرت کی قسم
یہ جان کر بھی کہ بےسود ھیں لیکن
ٹوٹی نوک والا قلم
سرخ پھول
پتی پتی
سوکھے پتے  سبز شاخ
سب سنبھال رکھے ھیں
اس وھم سے اس آس سے
وقت گردش کرتا ھے
سنا ھے

ایک سا نہیں رھتا
اور تم
اچھا وقت تھے 
اچھے وقت کے ساتھی تھے

Rate it:
Views: 493
24 Apr, 2015