کیسے ہوتا ہے پیار

Poet: Shakira Nandini By: Shakira Nandini, Oporto

کیسے ہوتا ہے پیار
پیار وہ، جو بِن بُلائے آجائے
بے وجہ ہر پَل باتیں کرائے
کبھی ہنسائے، کبھی رُلائے
مگر ہمیشہ آپکا ساتھ نبھائے

کیسے ہوتا ہے پیار
جن کی یاد سے آنکھ نم ہوجائے
بے وجہ ہم کو پریشان کرائے
کبھی ملے، کبھی بچھڑ جائے
مگر ہمیشہ آپکا ساتھ نبھائے

کیسے ہوتا ہے پیار
جن کی مشکلوں سے خود لڑ جائے
بے وجہ ہی سہی، اُنہیں ہنسائے
کبھی پیار کرے، کبھی غصّہ آجائے
مگر ہمیشہ آپکا ساتھ نبھائے

Rate it:
Views: 790
15 Nov, 2017