کہتی ہے دل کی آواز
Poet: Muzaffar Zia By: Bakhtiar Nasir, Lahoreقصہ ماضی کا آغاز
کیا رکھا ہے بندہ نواز
یا تو دور بجا ہے ساز
یا تھی یہ تیری آواز
اف رے محبت کا انجام
لیکن ایک لطیف آغاز
ساری کاوش لا حاصل
کون اٹھائے ان کے ناز
ہم پر ظلم کے لیکن
ظالم تیری عمر دراز
آخر رسوائی ہو گی
راز رہے گا کب تک راز
آج کوئی آئے گا ضیا
کہتی ہے دل کی آواز
More Sad Poetry







