کوئی کام تم بھی کیا کرو

Poet: By: Ashraf Qazi, Skardu

یونہی اجنبی نہ بنا کرو
کھبی مسکراکے ملا کرو

کبھی سن تو لو میرا حال دل
کبھی مجھ سے کوئی گلہ کرو

تیری ایک نظر تیری ایک ادا
میرے دل کو کر دیا لاپتہ

میرے دوستو میرے ہم نوا
میرے دل کا کوئی پتہ کرو

یہ تاریک عشق ہے کچھ تو ہو
یا وفا کرو یا جفا کرو

کوئی فیصلہ میرے مہربان
کوئی رسم تم بھی ادا کرو

نہ ہی زیست کا کوئی راستہ
نہ ہی خود کشی کا ہے حوصلہ

مجھے پیار دو مجھے مار دو
کوئی کام تم بھی کیا کرو

Rate it:
Views: 1335
23 Nov, 2009