کوئی دور بیٹھا تمہیں بہت یاد کر رہا ہے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاگر دل مچل جائے
کچھ کہے بنا ہی
سینے سے نکل جائے
اگر ہوا چھو کر گزرے
اور روح تک مہک جائے
اگر شبنم کی بوند میں
اشک سما جائے
اگر کھلتے پھول میں
اچانک سے اداسی چھا جائے
اگر آسمان پے چاند تنہا رہ جائے
تو سمجھ لینا کوئی دور بیٹھا
تمہیں بہت یاد کر رہا ہے
More Life Poetry






