کس قدر تھا نا مخلص

Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faislabad 659GB

کس قدر تھا نا مخلص وہ میری سادگی کے ساتھ
اتنا بڑا فریب میری زندگی کے ساتھ

شاید ملی سزا میری ہی خطا کی مجھے
کہ تھا مجھے پیار اک اجنبی کہ ساتھ

دیتا رہا وہ دکھ مجھے کس بے رخی کے ساتھ
اتنا بُرا سلوک میری مخلصی کے ساتھ

وہ تو تھا نئی منزلوں کی تلاش میں
مجھے چھوڑ گیا وہ میرے غموں کے ساتھ

کیوں نہیں مٹاتا آ کر نشان اپنی یادوں کے اعجاز
شب و روز جیتا مرتا ہوں اس کی یادوں کے ساتھ

Rate it:
Views: 1444
01 Jun, 2010