کسی کے عیب تلاش نہ کرنا

Poet: azharm By: Azhar, Doha

کسی کے عیب تلاش نہ کرنا
کسی کے راز نہیں کھولنا

زبان پر تالا لگا کے رکھنا
چپ چاپ رہنا، بولنا مت

میٹھی بات کہنا، اچھے بن کے رہنا
زبان سے زہر مت گھولنا

سن لینا، سمجھ لینا، اور مان لینا
دل کے اندر دیکھنے کی کوشش نہ کرنا

تجھے پچھتانا نہ پڑے
پڑے ہوئے کوڑے کے ڈھیر میں ہاتھ نہیں مارنا

جب پیار کا پیالا پکڑنا تو
خود پر قابو رکھنا، بہک نہیں جانا

کسی کی ہائے مت لینا
کسی انسان سے برا مت کرنا

دوست اور دشمن میں تمیز کرنا
کبھی بھی دونوں کو ایک ساتھ نہ رکھنا

Rate it:
Views: 1040
05 Sep, 2011