کسی کو میں اب بھی بھلا نہ سکا ہوں

Poet: Syed Ishtiaq Hussain Kazmi By: Waqas Shah, RAWALPINDI

آگے آگے چلے میرے صنم جا رہے ہیں
لو ہم جارہے ہیں لو ہم جارہے ہیں

میں لوگوں میں خود کو کروں کیوں ہراساں
شمعیں بجھ رہی ہیں اہل بزم جا رہے ہیں

کسی کو میں اب بھی بھلا نہ سکا ہوں
نکلے جو اب میرے دم جا رہے ہیں

اب طوفانوں کو مجھ سے ڈر لگ رہا ہے
ساتھ لے کر جب مجھ کو صنم جا رہے ہیں

خوشبو ہی خوشبو ہر طرف پھیل گئی ہے
جدھر جدھر تیرے نقش قدم جا رہے ہیں

اک ہم کو ہی تیری تمنا نہیں ہے
رنگ گلوں کے بھی ہوئے مدہم جا رہے ہیں

اشتیاق جو دلوں میں محبت کی شمعیں جلا دیں
لوگ ایسے ہوئے کیوں کم جا رہے ہیں

Rate it:
Views: 558
19 Sep, 2009