کسی کو اپنانا ہے ممکن کسی کا ہو جانا مشکل ہے
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL , Gujranwalaکرنا ہے آسان باتیں کر دکھانا مشکل ہے
کسی کو اپنانا ہے ممکن کسی کا ہو جانا مشکل ہے
کومل بستر پے تو نیند آجاتی ہے بآسانی
خود کو کانٹوں پے سُلانا مشکل ہے
اظہارِ محبت تو کرتا ہے ہر کوئی یہاں
مگر حقیقت میں ساتھ نِبھانا مشکل ہے
چاند سورج کا شمار تو کر لیتا ہے ہر کوئی
رات کو تارے گِن کے دکھانا مشکل ہے
نہال میں تو بس جانو اتنا ہی
خدا سے بھی زیادہ یار منانا مشکل ہے
More Love / Romantic Poetry






