کرم کی انتہا ہونے لگی ہے

Poet: Safdar Hassan Safdar By: uzma ahmad, Lahore

کرم کی انتہا ہونے لگی ہے
وہ کچھ کچھ آشنا ہونے لگی ہے

وہ پہلے تو بہت کھل کھیلتی تھی
مگر اب پارسا ہونے لگی ہے

تمہاری بےرخی یہ کہہ رہی ہے
کوئی ہم سے خطا ہونے لگی ہے

جو اب تک ہو سکی تم کو نہ ہم سے
تو اب تو مان جا ہونے لگی ہے

وہ پہلے بھی دِلوں کو کھینچتی تھی
مگر اب دلربا ہونے لگی ہے

بڑی شفاف ہوتی تھیں ہوائیں
پر اب گدلی فضا ہونے لگی ہے

ہمارے سمانے بدلی ہے دنیا
مگر اب کیا سے کیا ہونے لگی ہے

Rate it:
Views: 304
21 Oct, 2014