کب لوٹو گے تم

Poet: By: Kanwal, Faisalabad

اگر اب بھی نہ آئے تو کب لوٹو گے تم
جب ہم چلے جائیں گے تب ہمیں سوچو گے تم

بھلا دو دل سے ہمیں مگر اتنا یاد رکھنا
کس طرح اپنی روح سے ہمیں کھروچو گے تم

چاہ کے بھی اپنے آنسوؤں کو نہ روک پاؤ گے
جب کبھی پیپل کی چھاؤں میںتنہا بیٹھے ہمیں سوچو گے تم

چلو مانا کے تمہاری منزل کوئی اور ہے جاناں
کون انتظار کرے گا تمہارا جب
راستوں سے بھٹک کے گھر لوٹو گے تم

اگر اب نہ آئے تو کب لوٹو گے تم
جب ہم چلے جائیں گے تب ہمیں سوچو گے تم

Rate it:
Views: 1152
06 Dec, 2008