کبھی کبھی

Poet: Saba Komal By: Saba Komal, KSA

کبھی کبھی محبت کے رشتوں کی
ڈور مہلت اور اجل کی
کھینچا تانی سے ٹوٹ جاتی ہے

اور بے سروسامانی کی
چادر ہاتھ سے چھوٹ جاتی ہے

آنسوؤں سے بھری آنکھوں کی
مسکراتی گنگناتی رونق روٹھ جاتی ہے

خاموشی میں مہکتے لبوں کی
رس بھری خوشبو لؤٹ جاتی ہے

کومل زندگی کے سسکتے انجام کی
کراہتی مورت قبر کی اوٹ ہو جاتی ہے

Rate it:
Views: 1547
10 Jun, 2010