کبھی جو نکہت زلف نگار آئی ہے
Poet: کوثرؔ نیازی By: اقبال حسن, Islamabadکبھی جو نکہت زلف نگار آئی ہے
فضائے مردۂ دل میں بہار آئی ہے
ضرور تیری گلی سے گزر ہوا ہوگا
کہ آج باد صبا بے قرار آئی ہے
کوئی دماغ تصور بھی جن کا کر نہ سکے
یہ جان زار وہ لمحے گزار آئی ہے
تجھے کچھ اس کی خبر بھی ہے بھولنے والے
کسی کو یاد تیری بار بار آئی ہے
خدا گواہ کہ ان کے فراق میں کوثرؔ
جو سانس آئی ہے وہ سوگوار آئی ہے
More Sad Poetry






