کاش تجُھ جیسا اپنا بھی مقدر ھوتا
Poet: قیصر مختار By: قیصر مختار, ہانگ کانگکاش تجُھ جیسا اپنا بھی مقدر ھوتا
اپنا فرمان بھی نہ کسی سے کمتر ھوتا
نصیبِ دُشمناں کیوں حضور ہیں رنجُور
آپ جو کھُل کے مُسکرا دیتے تو بہتر ھوتا
آپ جو ھر پَل ھر دَم ہی ہمارے ھوتے
آپ کی ھر ایک ادا پہ بپا محشر ھوتا
نہ بے سبب آدمیت میں عداوت ھوتی
بوجہ دولت نہ کوئی کمتر نہ تونگر ھوتا
کاش دُنیا میں کہیں بھی نہ وحشت ھوتی
حشر سے پہلے ھی نہ کہیں محشر ھوتا
تیری دل پھینک اداؤں نے مارا ھے ہمیں
تیرے مشتاق نہ ھوتے، نہ توُ ستمگر ھوتا
قضا بَھنور ے کی لایا ھے شمع کا جوَبن
قیصر جل کے نہ کبھی یوں خاکستر ھوتا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم