چاہتا جو بھی ہے وہ کہہ کے گزر جاتا ہے
Poet: نور By: نور, Daduچاہتا جو بھی ہے وہ کہہ کے گزر جاتا ہے
دل حساس اس احساس ث مر جاتا ہے
ذہن میں بات بزرگوں کی تبھی بیٹھتی ہے
جب جوانی کا نشہ سر سے اتر جاتا ہے
جب انا میری ضرورت کا گلا گھونٹتی ہے
رنگ خود داری کے چہرہ کا اتر جاتا ہے
ڈسنے لگتی ہے مری خانہ بدوشی مجھ کو
جب کوئی پنچھی کبھی شام کو گھر جاتا ہے
جھوٹی تعریف سے ہوتی ہے مسرت اس کو
آئنہ کوئی دکھا دے تو بپھر جاتا ہے
جرم کرتا ہے کوئی اور یہاں پر عالم
اور الزام کسی اور کے سر جاتا ہے
More Love / Romantic Poetry






