چاند سے

Poet: UA By: UA, Lahore

پوچھو ہمارا حال کسی روز چاند سے
کس کا ذکر ہوتا ہے ہر روز چاند سے

کوئی آشنا نہیں کوئی بھی رازداں نہیں ہے
کہتے ہیں اپنے دل کی ہر بات چاند سے

تاروں کی انجمن سے کبھی آسمان سے
رہتے ہیں محو گفتگو ہر رات چاند سے

رہتے ہیں محو انتظار چاند کے لئے
وہ چہرہ جمال جو ملتا ہے چاند سے

عظمٰی کوئی تو اور بھی ہوگا تمہارے ساتھ
یا صرف تم نے دوستی رکھی ہے چاند سے
 

Rate it:
Views: 1064
21 Dec, 2008