چاند تک رسائی
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMدل کی باتیں کسی سے بولتے نہیں ہیں
 پول کسی دوست کے کھولتے نہیں ہیں
 
 جانتے ہیں دولت اپنے مقدرمیں نہیں
 اسی لیے جیبوں کو ہم ٹٹولتے نہیں ہیں
 
 کسی بیوفا کی یاد میں رو رو کر
 اپنے انمول موتیوں کو رولتے نہیں ہیں
 
 محبت کہ سامنے دنیا کی دولت کیا ہے
 محبت کو دولت سے تولتے نہیں ہیں
 
 خدا اپنے پیاروں کا امتحان لیتا ہے
 اسی لیے کڑے وقت میں ڈولتے نہیں ہیں
 
 دوستوں کی خوبیاں یاد رکھتے ہیں سدا
 ان کہ عیبوں کو ٹٹولتے نہیں ہیں
 
 جانتے ہیں کہ چاند تک رسائی ممکن نہیں اصغر
 اسی لیے چکور کی طرح پروں کو تولتے نہیں ہیں
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 