پپو یار تنگ نہ کر
Poet: Rana Nawaz Shahid By: Muheeb Sarwar, Karachiپپو یار تنگ نہ کر
 آنکھوں سے یوں جنگ نہ کر
 
 متوالی اپنی اداؤں سے 
 دل کو میرے ملنگ نہ کر
 
 ہم ہیں تیرے چاہنے والے
 جانوں ہم سے سنگ نہ کر
 
 دل دیوانہ مچل نہ جائے
 سنگ انگ کے میرے انگ نہ کر
 
 یوں شرما کے کبھی گبھرا کے
 سہانے موسم کو بھنگ نہ کر
 
 عہد و وفا کے ہم ہیں پکے
 پیار کے کچے رنگ نہ کر
 
 شاہد جہاں کی رنگینی کو
 دور رہ کر بے رنگ نہ کر
More Friendship Poetry







