پورا چاند
Poet: By: Hukhan, karachiسنا ہے اسے پورا چاند بہت پسند آتا ہے
وہ ازل سے سمجھتا ہے کہ کوئی اسے بھول جاتا ہے
وہ مجھ سے ہی میری شکایت لگاتا ہے
میں آنکھیں دکھاؤں تو موتی سے آنسو بہاتا ہے
میں مسکراؤں تو وہ روح کی گہرائی سے کھلکھلاتا ہے
وہ مسکرائے تو سمجھو بس قیامت ڈھاتا ہے
بہار کا موسم بھی اس کی مسکراہٹ کے سامنے دل ہار جاتا ہے
کائنات کا ہر رنگ اس میں نظر آتا ہے
چودہویں کےچاند جیسے وہ جگمگاتا ہے
جانتا ہوں سارے ستاروں میں بھی سب سے الگ نظرآتا ہے
خان سنبھال رکھو دل کو
سنا ہے وہ لمحوں میں دل چرا لے جاتا ہے
More Love / Romantic Poetry






