پلکوں کو تیری شرم سے جھکتا ہوا میں دیکھوں
Poet: وقیر احمد By: سلمان علی, Multanپلکوں کو تیری شرم سے جھکتا ہوا میں دیکھوں
دھڑکن کو اپنے دل کی رکتا ہوا میں دیکھوں
پینے کا شوق مجھ کو ہرگز نہیں ہے مگر
قدموں کو مے کدے پہ رکتا ہوا میں دیکھوں
یارب کرم کی بارش اک بار ایسی کر دے
ہر پھول کو چمن میں ہنستا ہوا میں دیکھوں
جب بھی اٹھیں دعا کی خاطر یہ ہاتھ میرے
آنکھوں کو آنسوؤں سے بھرتا ہوا میں دیکھوں
توقیرؔ میرے رب کا کتنا کرم ہے مجھ پہ
خوشیوں کو سنگ اپنے چلتا ہوا میں دیکھوں
More Love / Romantic Poetry






