پلکوں پہ جو آنکھوں کی نگینے سے جڑے ہیں
Poet: انیس ابر By: Zaid, Peshawarپلکوں پہ جو آنکھوں کی نگینے سے جڑے ہیں
کچھ خواب ہے بے جان جو رستے میں پڑے ہیں
ماتم ہے بپا ترک محبت کا مرے گھر
کچھ لمحے سیاہ پوش مرے در پہ کھڑے ہیں
کیا کیا نہ سہا پھر بھی میں زندہ ہوں عجب ہے
کچھ حادثے خود موت کی قامت سے بڑے ہیں
ڈرتا ہوں کہیں اس میں اتر جائے نہ کوئی
اس دل میں محبت کے کئی راز گڑے ہیں
یہ کالے نشاں میری وراثت میں نہیں ہیں
آنکھوں کے گڑھے ہیں جو یہ رو رو کے پڑے ہیں
More Sad Poetry






