پاک سر زمین
Poet: By: Irfan Ali, Rawalpindiجانے کہاں سے آئی یہ فضا
غم کے بادل لائی یہ فضا
مٹ گئے سب رنگ خوشی کے
بس لہو رنگ لائی یہ فضا
لگ گئی نظر میرے چمن کو
یوں سسکیوں میں نہائی یہ فضا
اڑ گئی تتلیاں چپ ہوگئی کوئل کی کو
کیوں میری تقدیر میں آئی یہ فضا
اپنوں نے دیے زخم انجانے سے
نئے موسم بھی لائی یہ فضا
تو پاک سر زمین ہے
نغمہ وفا گنگنائے یہ فضا
More General Poetry







