وہ کون تھا
Poet: وشمہ خان وشم By: وشمہ خان وشم, ROMANIAوہ کون تھا
مری نگاہ جب مرے
دلِ تباہ پر پڑی
وہ کون تھا وہاں کھڑا
وہ ایک شہ جمال تھا
میں اس کے پاس آگئی
تو ہاتھ اس کا تھام کر
کہا اسے یہ پیار سے
اے ماہ رُو تو کون ہے
وہ اجنبی یہ بول اٹھا
میں پیار ہوں قرار ہوں
تمہارا اعتبار ہوں
نکھار ہوں ، بہار ہوں
یہ جان لے میں کون ہوں
More Love / Romantic Poetry






