وہ پیار کا ثبوت دیکھایا کرتے تھے
Poet: Mohammed Masood By: Mohammed Masood, Meadows nottingham ukوہ پیار کا ثبوت دیکھایا کرتے تھے
آنسو بہا کے ہمیں منایا کرتے تھے
اس زندگی میں صرف آپ سے واسطہ ہے
وہ اکثر ہمیں بتلایا کرتے تھے
تب زندگی میں سونے کی فرصت کسے تھی
وہ ہمیں ساری رات جگایا کرتے تھے
بے چینی جب حد سے زیادہ بڑھ جاتی تھی
تب وہ جی بھر کے گلے سے لگایا کرتے تھے
وہ محبت کرنے والے بدل گیے مسعود
جو ہر بات پر میری قسم کھایا کرتے تھے
More Sad Poetry






