وہ بہت ہی خاص تھا
Poet: رعنا کنول By: Raana Kanwal, Islamabadاس میں ایک عجب سا احساس تھا
جذبات سے بھرا وہ ایک فولاد تھا
انداز اسکا بہت ہی نرالا تھا
پر وہ بہت ہی خاص تھا
چہرے کے تاثرات سے بھنپننے کا ہنر تھا
اشاروں اشاروں میں اظہار احساسات کا فن تھا
نہ جانے کہاں سے وہ اس قدر با کمال تھا
پر وہ بہت ہی خاص تھا
خواہش اندر میری کو بھی جان جاتا تھا
وہ پل بھر میں دل میں اتر جاتا تھا
ایک عجیب مزاج اس کا عشقانہ تھا
پر وہ بہت ہی خاص تھا
وابستہ اسکی عادات کچھ مجھ سے بہت تھی
ذوق کا شوق بھی ایک ہم خیال سا تھا
کنول وہ کچھ تجھ پر فدا سا تھا
پر وہ بہت ہی خاص تھا
More Love / Romantic Poetry






