نہ جانے ہمارا دل ناداں کیاڈھونڈھتاہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

نہ جانےہمارا دل ناداں کیا ڈھونڈھتا ہے
بڑا نادان ہےجوپتھروں میں خداڈھونڈھتا

پتھر کےصنم زخموں کےسواکچھ نہیں دیتے
اے انجان تو کیوں ان میں وفا ڈھونڈھتا ہے

جنون عشق میں پتھر کی بندگی کربیٹھا
شائد اپنے گناہ کی یہ سزا ڈھونڈھتا ہے

یہ لوگ آج اس شہر میں کل نئےشہرمیں
تو بڑا نادان ہے جو ان کاپتہ ڈھونڈھتاہے

میرا دل جو کئی سالوں سےبےگھر ہے
کسی کےسچےپیار کا آسراڈھونڈھتاہے

Rate it:
Views: 560
24 Dec, 2012