نہیں کرتا وہ ہمارا کبھی کوئی احساس
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiنہیں کرتا وہ ہمارا کبھی کوئی احساس
رہتے ہیں پھر بھی ہم اس کے لئے اداس
اسے دیکھے بغیر چین نہیں آتا ہمیں
رہتے ہیں محوگردش اس کے آس پاس
کبھی تو وہ ہمیں دیکھے گا پیار سے
بجھے گی ضرور ایکدن ہماری پیاس
اپنا ہو کر بھی ہمارا نہ ہو سکا یہ دل
اب رہتا ہے یہ بس اسی کے پاس
سکون کر لیا ہے برباد اسے دیکھ کر
نہیں پوری ہوگی اس کے بغیر ہماری آس
More Sad Poetry






