نکھرگیامیرےدل کا موسم بارش کے بعد
Poet: Tanzila Yousaf By: Tanzila Yousaf, Lahoreنکھرگیامیرےدل کا موسم بارش کے بعد
قوس قزح نظرآئی ہے مجھ کو بارش کے بعد
آج مینہ ٹوٹ کے برسا تو یاد آیا
کچے گھروں کے ڈھیر لگ گئے بارش کے بعد
دل کی زمیں بنجر ہوگئی تھی
زرخیز ہونے لگی ہے بارش کے بعد
دھوپ ساون کی بہت تیز ہوتی ہے
بات یہ مجھ کو ہوئی معلوم بارش کے بعد
خلق خدا بھی کسی حال میں نہیں راضی
اپنے رب سے شکوہ کناں ہیں بارش کے بعد
More Love / Romantic Poetry






