نندیا پور
Poet: By: Haider Abbas, Lahoreدور بہت ہی دور
رستے میں اک جنگل ہے
اس جنگل سے بھی دور
ندی اک نکلتی ہے جہاں سے
اس ندی سے بھی دور
دلدل ہے گہری سی پے
اس دلدل سے بھی دور
جنگل میں بڑھیا کا گھر ہے
اس گھر سے بھی دور
یاد ہے اس کو ایک کہانی
ہے اس میں اک حور
حور ہے یے اس ملک کی رانی
ملک ہے نندیا پور
اس جنگل کو دیکھوں گا میں
جنگل سے بھی دور
حور کے ملک میں جاؤں گا میں
یعنی نندیا پور
More Life Poetry






