نمک کی روز مالش کر رہے ہیں
Poet: فہمی بدایونی By: فہد, Quettaنمک کی روز مالش کر رہے ہیں
ہمارے زخم ورزش کر رہے ہیں
سنو لوگوں کو یہ شک ہو گیا ہے
کہ ہم جینے کی سازش کر رہے ہیں
ہماری پیاس کو رانی بنا لیں
کئی دریا یہ کوشش کر رہے ہیں
مرے صحرا سے جو بادل اٹھے تھے
کسی دریا پہ بارش کر رہے ہیں
یہ سب پانی کی خالی بوتلیں ہیں
جنہیں ہم نذر آتش کر رہے ہیں
ابھی چمکے نہیں غالبؔ کے جوتے
ابھی نقاد پالش کر رہے ہیں
تری تصویر، پنکھا، میز، مفلر
مرے کمرے میں گردش کر رہے ہیں
More Sad Poetry






