ناراض ہو گئے بلا وجہ وہ خود بخود
Poet: UA By: UA, Lahoreناراض ہو گئے بلا وجہ وہ خود بخود
کرنے لگے ہیں شکوہ گلہ وہ خودبخود
کوئی ایسی ویسی بات بھی سرزد نہیں ہوئی
رہنے لگے پھر بھی خفا خفا وہ خود بخود
کچھ پتہ بھی چلے ہم کو ہمیں بھی خبر تو ہو
چپ سادھے کئے جاتے ہیں جفا وہ خود بخود
تم لاکھ کہو ان سے کہ ہمیں بھی بتلاؤ
نہ کریں گے کوئی لفظ ادا وہ خود بخود
جو تم سے نہیں کہتے تو ان سے گلہ نہ کرو
خود سے بھی نہیں کہتے اپنا معاملہ وہ خودبخود
عظمٰی حربی ایسا کوئی ہو تو بتلاؤ
کہ کردیں بیاں مدعا اپنا وہ خود بخود
More General Poetry






