میں نے چُن چُن کے آزمائے تھے۔۔

Poet: خرم شاہ جی By: خرم شاہ جی, Manshera

میں نے چُن چُن کے آزمائے تھے
وہ جو اپنے تھے ،وہ پرائے تھے

فاختائیں بلا کی شاطر تھیں
ہم نے شہباز تو اڑائے تھے

لوٹ کر لے گئے ہیں مجھ کو بھی
چور ،شب دل گلی میں آئے تھے

وہ کسی طور بھی نہیں مانا
میں نے اشعار بھی سنائے تھے

Rate it:
Views: 529
30 May, 2018
More Love / Romantic Poetry