میں تم سے پیار کرتی ہوں
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachiتمہاری آنکھ کا ہر اک اشارہ جان لیتی ہوں
تمہاری ان کہی باتیں بھی جانا مان لیتی ہوں
تمہارے مان کی خاطر میں اپنی جان دیتی ہوں
تمہیں پھر بھی نہیں لگتا میں تم سے پیار کرتی ہوں
کبھی مبہم سی باتوں میں یونہی اقرار کرتی ہوں
تمہیں تب بھی نہیں لگتا میں تم سے پیار کرتی ہوں
اگر تم جان جاؤ میرے دل میں سب چھپی باتیں
اگر تم مان جاؤ میری آنکھوں کی کہی باتیں
تو میں جیون کی ہر اک سانس تیرے نام کر دوں گی
میں تم سے پیار کرتی ہوں میں یہ اعلان کر دوں گی
More Love / Romantic Poetry






