میرے لئے کیا ہو

Poet: Zulfiqar Ali Bukhari By: Zulfiqar Ali Bukhari, Rawalpindi

میرے لئے کیا ہو
اک تازہ ہوا کا جھونکا
کھلتے پھول کی خوشبو
چودہویں کا چاند
فلک پہ ستارہ
صحرا میں پانی کی بوند
زندگی کے لئے لازم آکسیجن
تپتی دھوپ میں سایہ
غم بانٹنے کا سہارا
محبت کا دریا
میری آنکھوں کی ٹھنڈک
میری روح کی تسکین
بارش کی بوند
بتائو بھلا
اے دلربا دل نشین
میرے لئے کیا ہو

Rate it:
Views: 397
03 Sep, 2016
More Love / Romantic Poetry