میری محبت
Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachiکیوں ڈرتی ہے
 
 میری محبت برف نہیں کہ
 وقت کی دھوپ گُھلادے جس کو
 نہ یہ ریت کا کوئی گھروندا
 ہوا کی لہر گِرادے جس کو
 نہ یہ دیا ہے رہ گزر کا
 آندھی کوئی بجھادے جس کو
 نہ یہ جھیل ہے، نہ ہی دریا
 دھرتی میں جو گُم ہوجائے
 نہ یہ بادل، نہ ہی برکھا
 رِم جھم برسے اور کھوجائے
 
 میری چاہت سورج جیسی
 اوجھل ہوکر بھی تابندہ
 یہ ہے شہید کی میت جیسی
 ہر دم زندہ اور پائندہ
 میری محبت ایک فرشتہ
 جس کی قسمت مرگ نہیں ہے
 میری چاہ وہ رشتہ جس پر
 حرص و ہوس کی گرد نہیں ہے
 
 میرے دل میں تیری محبت
 تیری وفا کا جلتا سورج
 موت کی خُنکی چھانے پر بھی
 جلتا رہے گا، سرد نہ ہوگا
 تجھ سے ہے وعدہ تیرے دل کو
 دوری کی تکلیف ہو، ممکن
 ترکِ وفا کا درد نہ ہوگا
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 