میرا دل یہ پکارے سرکار مدینہ

Poet: M. Habibulla Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachi

میرا دل یہ پکارے سرکار مدینہ
پیاروں میں پیارے سرکار مدینہ

تیری شفاعت کے سب ہیں بھکاری
ہم گناہوں کے مارے سرکار مدینہ

روشن ہیں تیری ہی رحمت کے دم سے
یہ سب چاند تارے سرکار مدینہ

مدینے کی گلیوں میں پھریں مارے مارے
اب تاجور سارے سرکار مدینہ

دنیا کی رونق بھاتی نہیں ہے
ہمیں مدینہ پکارے سرکار مدینہ

حبیب نظر کرم ہو گی خدا کی
ہیں رحمت ہمارے سرکار مدینہ

Rate it:
Views: 479
05 Aug, 2010
More Religious Poetry