میدان عمل میں آنا ہوگا
Poet: UA By: UA, Lahoreچند ایک کے چاہنے سے
بات نہیں بن جاتی ہے
امن نہیں ہو جاتا
خوشحالی نہیں آتی ہے
خوشی نہیں مل جاتی
سب کو ایسا چاہنا ہوگا
مل کے ساتھ نبھانا ہوگا
سب کو ہاتھ بڑھانا ہوگا
بگڑی بات بن جائے گی
امن بھی ہو جائے گا
خوشحالی بھی آئے گی
خوشیاں بھی مل جائیں گی
خالی باتیں کرنے سے
بات نہیں بن جاتی ہے
احتجاج اور دھرنے سے
بات نہیں بن جاتی ہے
عمل کر کے دکھانا ہوگا
میدان عمل میں آنا ہوگا
سب کو ساتھ ملانا ہوگا
چند ایک کے چاہنے سے
بات نہیں بن جاتی ہے
امن نہیں ہو جاتا ہے
خوشی نہیں مل جاتی ہے
خوشحالی نہیں آجاتی ہے
More General Poetry






