موت سے بد تر۔۔۔
Poet: اسد جھنڈیر۔۔۔ By: اسد جھنڈیر۔۔۔, mps پہلی فرصت میں اٹھا دے مجھ کو
موت سے بد تر سزا دے مجھ کو
میرے گناہوں کا نہیں کوئی شمار
خود سے توفیق توبہ دےمجھ کو
تنگ آ گیا ہوں زمانے کے ناخدائوں سے
خود سے پار لگانے کا حوصلہ دےمجھکو
سب طبیبوں نے دے دیا ھے جواب
ابن مریم سا کوئی مسیحا دے مجھ کو
دل کا اپنے ہو چکا ھے خانخراب
عقل سلیم سی کوئی عطا دے مجھ کو
غیر کی جانب کروں کیوں سجدہ ؟
اپنے ہی در کی ولا دے مجھ کو
جو میرے گناہوں کو اسد دھو ڈالے
اوور سی اپنی وسعت توبہ دے مجھکو
More General Poetry






