مسکراتے ہو صنم

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

مسکراتے ہو صنم شب کے دریچے کھول کر
خواب بن جاتے ہو آنکھوں میں نشہ سا گھول کر

فاصلوں میں قربتوں کا اک جہاں آباد ہے
نازنین تیرے بدن کا گلستاں بھی یاد ہے

چاندنی چٹکی ہوئی تھی تیرے رخ پے اے حسیں
دلربا پہلو میں انگڑائی کا عالم یاد ہے

دل ہمارا تم نے لوٹا میٹھی باتیں بول کر
خواب بن جاتے ہو آنکھوں میں نشہ سا گھول کر

چاندنی نے مجھ سے پوچھا یہ چٹک کر پیار سے
پیار کی باتیں ہوئی ہیں کیا تیرے دلدار سے

کیا خبر تجھ کو تو اپنے حسن سے بے خبر
کس قدر ہے جل رہا یہ چاند حسنِ یار سے

یوں نہ موسم کو پکارو بھیگی زلفیں کھول کر
خواب بن جاتے ہو آنکھوں میں نشہ سا گھول کر
 

Rate it:
Views: 578
17 Aug, 2008