محبت کے بھروسے پہ

Poet: UA By: UA, Lahore

لٹا دی ہر خوشی اپنی محبت کے بھروسے پہ
مٹا دی زندگی اپنی محبت کے بھروسے پہ

جلا کر خاک کر ڈالا ہے ، قلب و جان کو یکسر
بجھا دی روشنی اپنی محبت کے بھروسے پہ

جوانی میں ضعیفی کی ردا کو اوڑھ رکھا تھا
جلا کر دلکشی اپنی محبت کے بھروسے پہ

شباب و رعنائی اپنی خزاؤں کے حوالے کی
گنوا دی تازگی اپنی محبت کے بھروسے پہ

انا پرست ہم جیسا نہیں کوئی مگر عظمٰی
بھلا بیٹھے خودی اپنی محبت کے بھروسے پہ

Rate it:
Views: 526
12 Feb, 2014