محبتوں کے سفر میں تو میری منزل ہے (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanمحبتوں کے سفر میں تو میری منزل ہے
ترا ہی پیار مری زندگی کا حاصل ہے
میں کہہ نہ پایا تجھے اپنے دل کی بات کبھی
سکوں میں نے گزاری نہیں ہے رات کوئی
قرار تھوڑا سا بے چینیوں کو مل جائے
جو اپنے ہاتھوں میں لے لے تو میرا ہاتھ کبھی
غموں کے لاکھ ہیں طوفاں تو میرا ساحل ہے
ترا ہی پیار مری زندگی کا حاصل ہے
ہے تیری سانسوں کی خوشبو مرے خیالوں میں
سجا دوں پھول محبت سے تیرے بالوں میں
تری لگن ہے ، تخیل میں میرے بس تو ہے
ترا حوالہ ہے میرے سبھی حوالوں میں
کہوں میں کیا تو مری دھڑکنوں میں شامل ہے
ترا ہی پیار مری زندگی کا حاصل ہے
محبتوں کے سفر میں تو میری منزل ہے
ترا ہی پیار مری زندگی کا حاصل ہے
More Love / Romantic Poetry






