محبتوں کا آزار بھول جانا

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

محبتوں کا آزار بھول جانا
ٹھوکروں کا شمار بھول جانا
یہ پُر پیچ راہ نہ یاد رکھنا
سفر کا آزار بھول جانا
مرے وعدوں کو تو یاد رکھنا
اپنے قول و قرار بھول جانا
مجھے یاد ہے ، وفا کا سبق
ترا وہ بار بار بھول جانا
یہ موسم تو ہے خزاؤں کا
اپنے وہ چمن زار بھول جانا
اُسکا گریباں تو رفو کرنا رعنا
اپنا داماں تار تار بھول جانا

Rate it:
Views: 754
18 Oct, 2016