ماہ رمضان

Poet: درخشندے By: درخشندے, Karachi

ہو ہر کاوش مومن کی اپنے رب کے لیے
ہے یہ زندگی اسی کی بندگی کے لیے

نہیں یہ کا ئنات بے مقصد زندگی کے لیے
رہے زیر نظر مقصد حیات عافیت کے لیے

کیجیۓ نہ ہستی کو مائل فقط افراط زر کے لیے
ہیں اور بھی عمل منتظر اپنی عاقبت کے لیے

کیجیۓ احتمام ماہ رمضان کا عقیدت واحترام سے
ہے ماہ رمضان مومن کی کثرت عبادت کے لیے

Rate it:
Views: 424
26 Mar, 2023