لمحۂ حال کا پیغام

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی By: ڈاکٹر شاکرہ نندنی, Porto

وقت کا سب سے بڑا راز ہے "اب"
کل کی اُمید نہ رکھ، کر عمل کا سبب

جو سوال اٹھے دل کے آئینے میں
وہی ہے چراغ تری سینے میں

سوچ، وہ مشعل ہے راہوں کی
یہی ہے کُلیاتِ شاہوں کی

تُو ہی ہے مرکزِ کارواں
اپنی پہچان میں ہے جہان

نہ کر آج کا لمحہ رائگاں
یہی ہے تری زیست کا کارواں

سوچ، سمجھ، پھر قدم بڑھا
اپنی ذات سے عشق کی ابتدا

جو خود کو چاہے، وہی معتبر
دوسروں سے بھی کر لے پھر دل بسر

Rate it:
Views: 144
24 May, 2025
More Life Poetry